بیروت : لیبیا کے مقتول رہ نما معمر قذافی کے لبنان میں گرفتار بیٹے ہنیبل قذافی کی بھوک ہڑتال کے بعد ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی بھوک ہڑتال کے بعد طبیعت بگڑ گئی ہے۔وکیل پال رومانوس نے وضاحت کی کہ ان کے موکل کو سردرد، پٹھوں میں تکلیف اور حرکت میں دشواری کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ ہنیبل قذافی کو آٹھ سال قبل لبنان کی ایک عدالت نے ایک لبنانی صحافی اور ایک عالم دین کے طرابلس میں مبینہ اغوا اور ان کی گم شدگی میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ دوسری طرف ہنیبل قذافی اس الزام کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسا واقعہ جو ان کی پیدائش سے بھی پہلے ہوا، وہ اس میں کیسے ملوث ہوسکتے ہیں؟۔لیبیا کے رہ نما معمر قذافی کے بیٹے ھانیبل قذافی نے لبنانی عدلیہ کی جانب سے سنائی گئی 8 سال تک مسلسل قید اور دوران حراست ناروا سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔