قطب مینار تنازعہ میں عدالتی فیصلہ محفوظ

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو قطب مینار کمپلیکس میں مبینہ مندروں کی بحالی کے لیے دائر اپیلوں پر مداخلت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ کنور مہندر دھوج پرساد سنگھ نامی شخص کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں آگرہ، میرٹھ، علی گڑھ، بلند شہر اور گڑگاؤں کے گنگا اور یمنا ندیوں کے درمیان کے علاقوں پر حقوق مانگے گئے ہیں۔ عدالت نے مداخلت کار کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ منوہر لال شرما، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ سبھاش گپتا اور اپیل کنندہ کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔