قلت آب، زمینی کٹاؤ دو اہم مسائل

,

   

پانی کی بچت کیلئے مہم کا افتتاح، امیتابھ بچن کاخطاب
ممبئی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے منگل کو کہاکہ پانی کی قلت وقت کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے جس کو حل کرنے پانی کی بچت کے اقدامات کا فی الفور آغٓز کرنا ضروری ہے۔ امیتابھ بچن نے کہاکہ یہ بحران انتہائی سنگین ہے جس پر ہر کسی کی توجہ کی ضرورت ہے۔ 76 سالہ اداکار نے مزید کہاکہ ’اس کے بارے میں معلومات جمع کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم اپنے بچوں سے بات کریں، اُنھیں بتائیں کہ آنے والے برسوں میں کیا ہونے والا ہے اور آہستہ آہستہ ان میں ایک ایسا رجحان و مزاج بنائیں کہ وہ عظیم افراد کی سوچ و فکر سے ہم آہنگ ہوجائیں‘۔ بالی ووڈ اداکار یہاں مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری کی موجودگی میں مشن پانی مہم کا آغاز کررہے تھے۔ امیتابھ بچن مشن پانی مہم کے برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔ اس مہم کا مقصد پانی کی بچت کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ امیتابھ بچن نے کہاکہ ’زمینی کٹاتی کا مسئلہ بھی بالکل عیاں ہے۔ فلموں کی شوٹنگ کے لئے گوا کی ایک ہوٹل میں ہم قیام کرتے تھے یہ ہوٹل خواصورت ساحل پر تھی لیکن دو سال قبل مَیں پھر وہاں گیا تھا جہاں اب کوئی ساحل نہیں ہے بلکہ ہوٹل رہ گئی ہے۔