ہریدوار (اتراکھنڈ): ایک طرف ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب کچھ لوگ قومی مرد کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مطالبہ بھی ایک متنازعہ سادھوی کی طرف سے کیا گیا ہے جس پر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں وشو ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی کی جو اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ دراصل سادھوی پراچی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مردوں کے لیے خواتین کمیشن کی طرح مردوں کا کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔