انقرہ / نیویارک : لاطینی امریکی ممالک کے سربراہان نے ترکیہ کے 10 اضلاع میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلے کے بعد تعاون و اتحاد کے پیغامات جاری کئے ہیں۔میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر اینڈرس مانوئیل لوپز کے حکم سے امدادی ٹیم ترکیہ بھیجی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ “میکسیکو ایئر فورس کا طیارہ چند گھنٹوں میں ترکیہ کے لئے روانہ ہو جائے گا”۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برادر ملک ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں اور زلزلے میں وفات پانے والے شہریوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں”۔ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈز نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کثیر تعداد میں جانی نقصان کی وجہ سے ارجنٹائن حکومت ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومتوں کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہیں۔بولیویا کے صدر لوئس آرکے نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ اور شام کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ” ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ دِلی تعزیت کرتے اور زخمیوں کے لئے فوری صحتیابی کے متمنی ہیں”۔کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امداد کے لئے ہماری وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
دنیا بھر سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری
انقرہ : ترکیہ کے 10 صوبوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعددنیا بھرسے ترکیہ کو امداد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔آذربائیجان پہلا ملک ہے جس نے چوتھے درجے کے الرٹ کے اعلان کے فورا بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روا نہ کی جس میں زلزلہ زدگان کے لیے بین الاقوامی امداد بھی شامل ہے۔ریسکیو ٹیموں نے 400 سے زائد اہلکاروں کے ساتھ کام جاری رکھا ہوا ہے تو اسی دوران ، آذربائیجان نے 227 افراد پر مشتمل ایک نئی امدادی ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔امریکہ نے 161 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے تو میکسیکو نے 145 اہلکاروں پر مشتملہ امدادی ٹیم ترکیہ پہنچائی ہے۔ ایل سلواڈور نے 100 سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ترکیہ بھیجنے کااعلان کیا ہے۔یورپی یونین (EU) کمیشن کے بیان کے مطابق، EU سول پروٹیکشن میکانزم کے دائرہ کار میں اب تک 30 سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور میڈیکل ٹیمیں ترکیہ پہنچ چکی ہیں۔اطلاع کے مطابق 79 سرچ اینڈ ریسکیو کتے یورپی یونین کے 19 رکن ممالک اور مونٹی نیگرو اور البانیہ سمیت 21 یورپی ممالک کے 1200 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار بھی ترکیہ میں فرائض ادا کررہے ہیں۔برطانیہ نے اطلاع دی کہ اس نے 77 سرچ اینڈ ریسکیو ماہرین، جدید ترین آلات اور کتوں کو ترکیہ روانہ کیا ہے۔