لالو پرساد یادو کی طبیعت بگڑنے پر دہلی منتقل

   

پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی طبیعت خراب ہونے پر چہارشنبہ کی صبح دہلی منتقل کردیا گیا۔ ان کے بیٹے تیجسوی یادو انہیں پٹنہ ایرپورٹ تک لے گئے۔ لالو یادو بلڈ شوگر لیول میں اضافے کے باعث مسلسل بیمار ہیں۔ پٹنہ میں علاج کے باوجود صحت میں بہتری نہ آنے پر انہیں دہلی منتقل کیاگیا، جہاں ایمس میں معائنہ ہوگا۔ لالو2022 میں سنگاپور میں گردے کی تبدیلی اور 2024 میں ممبئی میں انجیوپلاسٹی کرا چکے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل ان کی صحت پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر اثر ڈال سکتی ہے۔ اس وقت ہندوستان میں بہار انتخابات ایک اہم موضوع ہے جہاں موجودہ اور سابق حکومت کا موازنہ چل رہا ہے ۔