واشنگٹن : امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی فوج کیلئے 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد بحال کردی۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے ’ایکسیوز‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان فنڈز کے حوالے سے محکمہ دفاع کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔جنوری میں صدرات کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے لبنان فوج کی امداد روک دی گئی تھی، ان کی انتظامیہ غیر ملکی امداد کے بجٹ میں وسیع کٹوتیوں کر رہی ہے۔ایکسیوز سے بات کرنے والے 2 امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ اس امداد کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کرنے کی حکمت عملی کیلئے ضروری سمجھتا ہے۔