لفتھانسا کی تل ابیب کیلئے پروازیں 15 دسمبر تک معطل

   

برلن: جرمنی سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ‘لفتھانسا’ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کیلئے اس کی پروازوں کی معطلی کی تاریخ میں توسیع کر کے 15 دسمبر تک کی جا رہی ہے۔ ‘لفتھانسا’ نے یہ اعلان پیر کے روز کیا ہے اور اس کی وجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی اسرائیلی جنگ کے جاری رہنے کو بتایا گیا ہے۔’لفتھانسا’ کے گروپ کے اندر کام کرنے والی دیگر تمام فضائی کمپنیاں بھی اسرائیل کیلئے اپنی پروازوں کی معطلی میں توسیع کر رہی ہیں اور ان کی یہ توسیع ‘لفتھانسا’ کی طرح 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ تاہم بعد ازاں اس بارے میں نئے حالات کا جائزہ لے کر نیا فیصلہ کیا جائے گا۔وآضح رہے کہ لفتھانسا نے یہ توسیع 25 نومبر کو پہلے سے اعلان کردہ معطلی کے خاتمے سے بھی پہلے کر دی ہے اور اب یہ معطلی 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔