للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کو ایک بار پھر نوڈل یونیورسٹی کا درجہ

   

دربھنگہ: بہار کی باوقار للت نارائن متھیلا یونیورسٹی، دربھنگہ کو ریاستی سطح کے دو سالہ بی ایڈ اور شکشا شاستری داخلہ امتحان 2025 کیلئے نوڈل یونیورسٹی بنایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایک خط للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو آج راج بھون پٹنہ سے موصول ہوا ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر سنجے کمار چودھری نے للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کو لگاتار چھٹی بار یہ اہم ذمہ داری سونپنے پر گورنر کم چانسلر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہیکہ 2020سے یہ یونیورسٹی مسلسل ریاستی سطح کے بی ایڈ داخلہ امتحانات کا کامیابی سے انعقاد کر رہی ہے ۔ اس بار بھی نامزدگی کا پورا عمل راج بھون کے رہنما خطوط اور قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ 2024 میں، تقریباً 100 فیصد اندراج تھا۔ یونیورسٹی ان معیارات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کو بی ایڈ کے داخلہ امتحان 2025 کیلئے نوڈل یونیورسٹی بنانے پر چیئرمین اسٹوڈنٹ ویلفیئر کم فارمر اسٹیٹ نوڈل آفیسر سی ای ٹی بی ایڈ پروفیسر اشوک کمار مہتا، ڈائرکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ہرے کرشنا سنگھ، فائنانشل ایڈوائزر اندرا کماراور آئی کیو اے سی ڈائریکٹر محمد ضیا حیدر نے خوشی کا اظہار کیا۔