لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں”صدی کی آفت” قرار دیے گئے قاہرامان ماراش کے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس سکوائر میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے منعقدہ ایک تقریب میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے شمع روشن کی گئیں جہاں اس سے قبل کنگ چارلس سوئم اور وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے شام کے آفات سے نمٹنے کے خیمے کا دورہ بھی کیا تھا۔