ممبئی ۔ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے گودی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں پادری یہ کہہ رہے تھے کہ لوجہاد اور نارکوٹکس جہاد اب عام ہے اس قسم کی جھوٹی خبریں بی جے پی تیار کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ملک میں اقتدار کیلئے گنگا جمنی تہذیب کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے این آئی اے نے لو جہاد کی تفتیش کی تھی تو پایا کہ لوجہاد کی کوئی حقیقت نہیں ہے اس ملک میں بیٹی بچاؤ اور بہو لاؤ مہم بی جے پی اور آرایس ایس چلا رہی ہے یہ کیا ہے مسلمانوں کو اس میں دشمن بنا کر پیش کیا جارہا ہے یہ صرف اور صرف یو پی الیکشن میں ووٹوں کے انتشار کے لئے کیا جارہا ہے بی جے پی الیکشن کے دوران اور کیا کیا ہتھکنڈے اختیار کرے گی یہ اس بات کا غماز ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت کو عام کرنا اس کا ایجنڈہ ہے جبکہ ملک میں بیٹی بچاؤ اور بہو لاؤ نام سے جو تحریک شروع کی گئی ہے وہ اشتعال انگیز ہے لیکن ہر بالغ لڑکی اور لڑکے کو اجازت ہے کہ وہ اپنی من پسند شادی بیاہ اور اپنی زندگی کا فیصلہ کر سکتے ہیں ایسے میں یہ شور مچانا کہ لوجہاد ہے یا مسلمانوں کیخلاف غلط فہمیاں پھیلا کر ووٹوں کو منتشر کرنا بی جے پی کا ایجنڈا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اتر پردیش کا الیکشن ہونے جارہا ہے اس لئے ایسی ایسی اشتعال انگیزیاں کی جارہی ہے کہ ملک میں نفرت کا ماحول تیار کیا جائے آج ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے بے روزگاری عروج پر ہے گنگا میں لاشیں تیر رہی ہے پھر بھی نفرت کی سیاست کی جارہی ہے اور ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی مذموم سازش جاری ہے ۔