حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : لوک ستہ کے قائدین اور کارکنوں نے پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر پانڈو رنگاراؤ اور نائب صدر سرینواس کی قیادت میں آج بی جے پی رکن کونسل این رامچندر راؤ کی موجودگی میں بی جے پی شمولیت اختیار کرلی اور کانگریس کے تین ارکان نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے این رامچندر راؤ نے کہا کہ آج بی جے پی واحد متبادل ہے ۔ انہوں نے دو دن کے مختصر وقت کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں کئی مسائل ہیں اس لیے اسمبلی اجلاس زیادہ دنوں کے لیے طلب کیا جانا چاہئے ۔۔