لکھیم پور کھیری تشدد۔ ضمانت کی گوہا ر پر مشتمل اشیش مشرا کی درخواست پر یوپی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

,

   

پچھلے سال 3اکٹوبر کے روز لکھیم پور کھیری میں اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے علاقے میں دورے کے موقع پر کسانوں کے ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پیش تشدد میں اٹھ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔


نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے منگل کے روز لکھیم پور کھیری معاملے سے متعلق ضمانت کے ایک معاملے میں اترپردیش حکومت سے مرکزی وزیر اجئے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کی ایک درخواست پر ردعمل طلب کیاہے۔

پچھلے سال 3اکٹوبر کے روز لکھیم پور کھیری میں اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے علاقے میں دورے کے موقع پر کسانوں کے ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پیش تشدد میں اٹھ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

یوپی پولیس کی ایف ائی آر کے مطابق اشیش مشرا جس کار میں بیٹھا تھا اس ایس یو وی سے چار کسانوں کو روندیاگیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد ناراض کسانوں کے ہاتھوں مذکورہ ڈرائیور اوردو بی جے پی کارکنان ہجومی تشدد کے سبب ہلاک ہوگئے تھے

اس تشدد جس میں ایک صحافی بھی ہلاک ہوگیاتھا اپوزیشن پارٹیوں اور کسان گروپس جو مرکز کے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے تھے ان کی ناراضگی کا سبب بنا ہے۔

الہ آباد کی لکھنو بنچ نے26جولائی کے روز مشرا کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیاہے۔ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف میں ان کی درخواست جسٹس اندرا بنرجی اور ایم ایم سندریش کی بنچ پرپیش کی گئی ہے۔

مذکورہ عدالت عظمیٰ نے اترپردیش حکومت کو نوٹس ارسال کرنے کے بعد 26ستمبر کے روز معاملے پر سنوائی مقرر کی ہے۔