لیاب ٹیکنیشن گریڈ 2 کی عارضی فہرست جاری

   

9 تا 18 اکٹوبر تک سرٹیفکیٹس کی جانچ ہوگی۔ 2116 امیدوار منتخب
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) میڈیکل ہیلت سرویس رکروٹمنٹ بورڈ نے لیاب ٹیکنیشن گریڈ2 کی جائیدادوں کے تعلق سے دوسری عارضی میرٹ لسٹ جاری کی ۔ بورڈ نے بتایا کہ 1:1.5 کے تناسب سے سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے جملہ 2116 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ۔ ان کو 9 تا 18 اکٹوبر تک حیدرآباد کے وینگل راؤ نگر میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر دفتر میں سرٹیفکیٹس کی تصدیق کیلئے پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ۔ امیدواروں کو آدھار کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ، کمیونٹی سرٹیفکیٹ، نان کریمیلر سرٹیفکیٹ، تعلیمی سرٹیفکیٹس جیسے اصلی دستاویزات کو لانے کی ہدایت دی گئی ۔ رکروٹمنٹ بورڈ نے جھوٹے و نقلی سرٹیفکیٹس کو جمع کرانے یا تنقیح کو حاضر نہ ہونے پر ایسے امیدواروں کی اہلیت منسوخ کردینے کا انتباہ دیا ۔ حتمی میرٹ لسٹ اور سلیکشن لسٹ تصدیق مکمل کے بعد جاری کی جائیگی۔ واضح رہیکہ 11 ستمبر 2024ء کو 284 لیاب ٹیکنیشن گریڈ 2 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔2