حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) لیفٹننٹ جنرل جے ایس سدانا ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ سکندرآباد کے کمانڈنٹ کے عہدہ کا یکم اپریل کو جائزہ حاصل کریں گے۔ لیفٹننٹ جنرل جے ایس سدانا اِس عہدہ کی ذمہ داری سے قبل ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف انسٹرکٹر کے عہدہ پر فائز تھے۔ اُن کا شمار نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے سابق طلبہ میں ہوتا ہے اور 1985 ء میں الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ نے اُنھیں اعزاز سے نوازا۔ وہ آئی آئی ٹی کانپور، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اڈمنسٹریشن دہلی سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ کیرئیر کے دوران اُنھوں نے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ جنرل سدانا عثمانیہ یونیورسٹی سے ماسٹر آف مینجمنٹ اسٹڈیز، آئی آئی ٹی کانپور سے ایم ٹیک اور پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ اُنھوں نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ای ایم ای وار میموریل پہونچ کر شہیدوں کو خراج پیش کیا۔ر