حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی کی قیامگاہ میں کل شب ایک روڈی شیٹرگھس پڑا۔اس روڈی شیٹر کی شناخت لکشمن کے طورپر کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ روڈی شیٹرمئیر کے مکان میں داخل ہونے کے بعد ان کی بیڈروم میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کو پکڑلیاگیا۔اس موقع پر اس روڈی شیٹر نے کہا کہ وہ بعض مسائل پر بات کرنے پہنچا تھا۔اس مسئلہ پر مئیر کے مکان پر موجود سیکوریٹی عملہ اور اس روڈی شیٹر کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔ اس واقعہ کے وقت میئر وجے لکشمی گھر پر نہیں تھیں۔