ماحولیاتی انصاف کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

   

اقوام متحدہ : قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زمین کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ملکوں کی ذمہ داریاں متعین کرے اور اگر کوئی ملک اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی آفات کو روکنے اور کمزور کمیونٹیز کو ان کے اثرات سے بچانے سے متعلق ملکوں کی قانونی ذمہ داریوں کا ایک خاکہ پیش کرے۔تقریباً 132ملکوں کی طرف سے پیش کردہ اس مشترکہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔وانواتو کے وزیر اعظم اسماعیل کالساکاو نے اسے ”ماحولیاتی انصاف کے لیے ایک عظیم الشان کامیابی” قرار دیا۔سن 2019 میں فیجی کی ایک یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک گروپ کی طرف سے شروع کی گئی مہم کے بعد وانواتو کی حکومت نے سن 2021 میں اس اقدام کے لیے لابنگ شروع کی۔تین لاکھ سے کچھ زیادہ افراد پر مشتمل چھوٹا سا جزیرہ نما وانواتو ان ممالک میں سے ایک ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔