مارواڑی افراد پر بچوں کو مارپیٹ کا الزام ، خاتون کی پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) مارواڑی افراد پر اجارہ داری اور بچوں کو مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے ایک خاتون نے پولیس میں شکایت کردی ۔ خاتون نے ایسے وقت سنگین الزامات لگائے ہیں جبکہ مارواڑی گوبیاک کا نعرہ ریاست میں زور پکڑتا جارہا ہے ۔ واسو دیونگر عطاپور کی ساکن ناگا جیوتی جو ایک جہد کار بھی ہیں نے پولیس میں شکایت کردی اور میڈیا کو بتایا کہ گنیش کیلئے چندہ نہ دینے پر ان کے بیٹوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا ۔ جیوتی نے بتایا کہ وہ پرانے شہر کے علاوہ دودھ باؤلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور پیدائشی حیدرآباد ہیں۔ باوجود اس کے آج تک کسی شہری نے ان کے خاندان یا بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔ انہوں نے مارواڑی افراد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مارواڑی خود کو مذہب کا ٹھیکہ دار سمجھتے ہیں اور اپنی اجارہ داری کیلئے اب مارپیٹ پر اتر آئے ہیں۔ شکایت کے باوجود کارروائی میں تاخیر کا عطاپور پولیس پر الزام لگایا ۔انہوں نے بتایا کہ ونود ، چندن اور دیگر کے ناموں کو پیش کرنے کے باوجود پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ع