ماروتی چھوٹی کاروں کاسی این جی ماڈل لائے گی

   

نئی دہلی 03 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ اپنے پورٹفولیو کی سبھی چھوٹی کاروں کا سی این جی (کمپریسڈ نیچرول گیس) ماڈل لائے گی۔ کمپنی نے یہ فیصلہ تیل کی کھپت میں کمی اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی میں کمی لانے کے لئے کیا ہے ۔کمپنی نے آئندہ سال مارچ میں اپنے پورٹ فولیو سے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی تمام کار وں کی فروخت روکنے کا پہلی ہی اعلان کیا تھا۔ ایسا خیال کیاجا رہا ہے کہ کمپنی کار بازار میں اپنی گرفت کو مضبوط بنائے رکھنے کے لئے سی این جی ایڈیشن پرزور دے رہی ہے ۔موجودہ وقت میں ماروتی آلٹو، آلٹو کے 10، ویگنار، سلیریو، ڈیزائر، ٹور ایس، ایکو اور چھوٹے ٹرک سپر کیری سمیت آٹھ سی این جی ماڈوں کی فروخت کرتی ہے ۔