لوک سبھا الیکشن سے عین قبل کانگریس کو اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب مغربی بنگال میں اس کے مالدہ(نارتھ)کے موجودہ رکن پارلیمنٹ موسم بے نظیر نور نے پیرکے روز ترنمول کانگریس( ٹی ایم سی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔
مالدہ۔ نور جنھوں نے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی سے ریاستی سکریٹریٹ میں ملاقات کے بعد اسبات کااعلان کیاکہ انہوں نے بنرجی کی قیادت میں مالدہ ضلع کی ترقی کے پیش نظر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
نور نے کہاکہ’’ لوگ ترنمول کانگریس کے ساتھ ہیں۔
مالدہ او رمغربی بنگال کی عوام اپنے چیف منسٹر سے نے پناہ محبت کرتی ہے اور یہی وجہہ ہے کہ میں ان کی قیادت میں کام کروں گی‘‘۔
وہ یہاں سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد میڈیاسے بات کررہی تھیں۔بنرجی بھی ان کے بازوہی میں کھڑی تھیں۔
مالدہ ضلع کے ٹی ایم سی ابزرور اور ٹرانسپورٹ منسٹر سویندھو ادھیکاری نے کہاکہ مالدہ کے ساتھ شمالی او رجنوبی دنجا پور میں ترنمول کانگریس کے لئے نور انتخابی مہم چلائیں گی۔
مذکورہ تبدیلی پر مغربی بنگال کے اے ائی سی سی ابزورور گوارو گوگوئی نے سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ یہ غیریقینی ہے ۔
ٹی ایم سی کانگریس کو کمزور بناکر بی جے پی کو مضبوط کرنے کاکام کررہی ہے۔ اب ٹی ایم سی بی جے پی ایجنٹ کے طور پر کام کررہی ہے‘‘