مالدیپ کی عمارت میں آتشزدگی 9 ہندوستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک

   

مالے :مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں جمعرات کو غیر ملکی مزدوروں کے گھروں میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس آتشزدگی میں کم از کم 11 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ حادثہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج قریبی ہاسپٹلس میں کیا جا رہا ہے۔ مہلوکین میں سے 9 مزدوروں کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ ایک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے۔فائر بریگیڈ سروس کے ایک عہدیدار نے حادثہ سے متعلق بتایا کہ انھیں آگ پر قابو پانے میں چار گھنٹے کا وقت لگا۔ آگ میں تباہ ہوئی ایک عمارت کی اوپری منزل سے انھوں نے دس نعشیں برآمد کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور کے کار رپیئرنگ گیراج میں لگی تھی۔اس واقعہ پر ہندوستانی ہائی کمیشن نے افسوس کا اظہار کیا۔