نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج مالدیپ کے ساتھ ہندوستان کے گہرے تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ نہ صرف ایک دوست پڑوسی ملک ہے ، بلکہ ہندوستان کی ‘پڑوسی پہلے ‘ پالیسی اور ویژن ساگر کا کلیدی ستون بھی ہے ۔ برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی قیادت میں ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے پارلیمانی وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران اس خیال کا اظہار کیا۔ برلا نے وفد کو بتایا کہ قانون سازی کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کا تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔