نئی دہلی : کئی رویت ہلال کمیٹیوں اور مسلم اداروں نے 30 جون بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔ امارت شرعیہ ہند کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں مطلع ابر آلود تھا، اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا۔ البتہ ملک کے مختلف مقامات مثلاً انجار گجرات، چینائی، آسام، بہار اور دیگر متعدد معتبر اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘‘ لہذا کل یکم جولائی 2022 بروز جمعہ ماہ ذی الحجہ 1443ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عیدالاضحیٰ 10 جولائی 2022 بروز اتوار ہوگی۔