ڈھاکہ: مغربی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی ضلع سے بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ تک چلنے والی بین الاقوامی متھالی ایکسپریس ٹرین پانچ ماہ کی معطلی کے بعد بالآخر ہندوستان واپس پہنچ گئی ہے ۔مقامی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون نے مغربی ریلوے کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ ڈھاکہ اور نیو جلپائی گوڑی کو جوڑنے والی بین ملکی ٹرین سروس آج صبح چلاہاٹی-ہلدی باڑی سرحد کے راستے سخت سیکورٹی کے درمیان ہندوستان واپس آگئی