متھرا اور ورنداون مقدس مقام قرار، گوشت اور شراب پر پابندی

   

اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے متھرا اور ورندان کو مقدس مقام قرار دیتے ہوئے گوشت اور شراب کی تجارت پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ریاستی حکومت نے متھرا-ورنداون علاقے کے 10 کلومیٹر میں شراب اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی حکومت نے متھرا اور ورنداون میں 10 کلومیٹر کے علاقے کو مقدس مقام قرار دیتے ہوئے اس کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں گوشت اور شراب کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔