محبوب آباد میں پولیس کا ہائی الرٹ

   

حیدرآباد، 21/اگست (یواین آئی) پولیس نے محبوب آباد ایجنسی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ پولیس نے بیارم ، کوتہ گوڑم، گنگارام ایجنسی علاقوں میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے ۔ ضلع ایس پی سرتھ چندر پوار کی ہدایت پر گاڑیوں کی تلاشی کی جارہی ہے ۔ مُلگ اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع کے سرحدی علاقوں میں ضلع پولیس انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔
ٹریپل آئی ٹی باسر کے دو طلبا گانجہ کے ساتھ گرفتار
حیدرآباد، 21/اگست (یواین آئی) پولیس نے باسرٹریپل آئی ٹی کے دو طلباکو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 35 گرام گانجہ ضبط کیا۔یہ دونوں انجینئرنگ سال دوم کے طلبہ ہیں۔ انہوں نے ناندیڑسے گانجہ خریدا تھا ۔پولیس کے مطابق گرفتار طلباکافی وقت سے گانجہ کے استعمال کے عادی تھے ۔پولیس نے کیس درج کرلیا۔