محض فوٹو شوٹ کیلئے ترنگے کی توہین :عمر عبداللہ

   

سرینگر: سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کیلئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے‘‘ ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار سرینگر کے لال چوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ترنگا (گھنٹہ گھر پر) دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہا اور مزید کہا کہ فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچی ہے ‘۔