حیدرآباد : آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے لئے کلیدی بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کو مہندرا ینڈ مہندرا کی جانب سے اس کے چیرمین آنند مہندرا نے تہار ایس یو وی کار تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ آنند مہندرا نے سوشل میڈیا پر ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی دل کھول کر ستائش کرتے ہوئے محمد سراج کے علاوہ 5 دیگر نوجوان کھلاڑیوں شبھمن گل ، این نٹراجن، شردول ٹھاکر، نودیپ سائنی اور واشنگٹن سندر کو بھی یہ کار تحفہ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے ان کاروں کی قیمت ادا کی جائے گی۔