مخالف سی اے اے مظاہرین کے پوسٹرس پر آلہ اباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کولگائے پھٹکار۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست اترپردیش میں احتجاج کو روکنے کے لئے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے ہر قسم کے حربوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔

سابق میں بھی ریٹائرڈ ائی اے ایس ایس آر دارا پوری‘ کانگریس لیڈر وسماجی جہدکار صدف جعفر کے بشمول کئی اہم اور معروف شخصیتوں کے نام پر کروڑ ہاروپیوں کی نوٹسیں یہ کہتے ہوئے جاری کی گئی ہے

کہ مذکورہ لوگ ریاست اترپردیش میں مخالف سی اے اے احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد برپا کیا‘ جس کی وجہہ سے کروڑ ہاروپئے کے عوامی املاک کا نقصان بھی ہوا ہے۔

یوپی حکومت کی بربریت کی انتہا اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب لکھنو شہر کے مختلف چوراہوں پر مخالف سی اے اے مظاہرین کی تصویروں پر مشتمل تفصیلی پوسٹرس چسپاں کردئے تھے۔

جس پر سوموٹو اختیار کرتے ہوئے آلہ اباد ہائی کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیااور حکومت کے اس اقدام کو ”غیرمنصفانہ“ قراردیتے ہوئے اندرون تین یوم مذکورہ پوسٹرس ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔

اسی پر مشتمل دی وائیر کے یہ رپورٹ ضرور دیکھیں

YouTube video