اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کی جائیدادوں کا اعلامیہ واپس
حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں80 ہزار سے زائد مخلوعہ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے تحت پبلک سرویس کمیشن سے مزید 1540 اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئرس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ مختلف محکمہ جات میں اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان جائیدادوں میں 302 اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر سیول پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ، 211 سیول پنچایت راج، 147 سیول بلدی نظم و نسق، 15 سیول قبائیلی بہبود، 704 جائیدادوں میں 320 سیول انجینئر، 84 میکانیکل انجینئر، 200 الیکٹریکل انجینئرس اور 100 اگریکلچرل انجینئرس محکمہ اریگیشن کے تحت ہوں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ عمارات و شوارع کے تحت 145 سیول اور عمارات و شوارع کے تحت 13 الیکٹریکل اسسٹنٹ انجینئرس کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمیشن کی ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in پر 22 ستمبر تا 14 اکٹوبر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ تفصیلی اعلامیہ 15 ستمبر کو کمیشن کی ویب سائیٹ پر پیش کیا جائے گا۔ اسی دوران کمیشن نے بیروزگار نوجوانوں کی نمائندگی پر اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کے اعلامیہ کو واپس لے لیا ہے۔ امیدواروں کو ہیوی موٹر لائسنس کے حصول کیلئے درکار اہلیت کے معاملہ کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ر