مدھیہ پردیش : خاتون کی کپڑے پھاڑ کرسرعام پٹائی

   

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقہ جھبوا میں خاتون کوسرعام برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملہ میں پولیس نے تمام 8 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کو رائے پوریہ تھانہ علاقہ کے روپاریل گاؤں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک خاتون کو مار رہے تھے۔حملے کے دوران خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی اور صرف دو گھنٹے کے اندر ہی تین ملزمین مکیش، راجو کٹارا شمبھو کوگرفتارکر لیا تھا بعد ازاں دیگرملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق پورا معاملہ یہ ہے کہ متاثرہ خاتون روپاریل کے رہنے والے مہربان بابو اوساری نامی شخص کی دوسری بیوی ہے۔