بھوپال : مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک کورونا مریض سامنے آیا، جب کہ چھ مر یض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 22 ہو گئی ہے ۔ تاہم کل ریاست میں کورونا کا ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا تھا۔ ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں کورونا انفیکشن کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے ، جب کہ 06 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 22 ایکٹو کیسز ہیں، جب کہ انفیکشن کی شرح 0.03 فیصد ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.70 فیصد ہے ۔