مدیراج طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کانگریس حکومت سنجیدہ : بی گیانیشور مدیراج

   

شمس آباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی گیانیشور مدیراج نے مدیراج کوآپشن سوسائٹی کارپوریشن چیرمین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر انہوں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کررہے ہیں اور وہ مدیراج طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کافی سنجیدہ ہے ۔ چھ گیارنٹیوں کا جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کی جارہی ہے۔ مدیراج طبقہ کی ترقی کے لیے علحدہ سوسائٹی قائم کی گئی جس سے مدیراج طبقہ جو ریاست تلنگانہ میں اکثریت رکھتا ہے اس کی فلاح کے لیے خصوصی فنڈ منظور کرنے کا وعدہ کیا ۔ بی آر ایس حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں مدیراج طبقہ کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا تھا اب کانگریس کے دور میں انصاف ملے گا ۔ اس موقع پر گڈم پرساد کمار اسپیکر ، انیل کمار یادو راجیہ سبھا ممبر ، سری ہری مکتھل رکن اسمبلی ، رنجیت ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ ، فہیم قریشی ٹمریز صدر ، گڈم شیکھر یادو شمس آباد منڈل کانگریس صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔