مذہبی خبریں

   

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : الحاج سید شاہ محمد راجو حسینی ثانیؒ سجادہ نشین نہم ، آستانہ عالیہ بیرون فتح دروازہ مصری گنج 9 محرم جمعرات بعد نماز عصر مراسم صندل مالی بعد نماز مغرب محفل سوز خوانی مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین کریں گے ۔۔

سالانہ محفل ذکر حسینؓ
حیدرآباد ۔ 24 جون ۔ ( راست ) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام بسلسلہ یوم شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ محفل ذکر حسینؓ 26 جون 4:30 بجے تا مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کرینگے ۔ محفل کا آغاز قاری سید انوار علی سلمان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ محمد نعمت اللہ کی نعت کے بعد حافظ محمد عبدالباسط منقبت پیش کریں گے ۔ بعد ازاں شعراء و نعت خواں حضرات مناقب امام حسینؓ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریںگے ۔ اجتماعی افطار کا نظم رہے گا ۔

جلسہ سیرت خلفاء راشدین ؓ وشہادت سیدنا حسینؓ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 25 جون جمعرات 9 بجے شب جلسہ سیرت خلفائے راشدین و شہادت امام حسینؓ ‘ مقرر ہے ۔ نگرانی و خطاب مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ قاری عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، حافظ محی الدین احمد حسامی ، حافظ نصیر الدین حسامی ، محمد عابد حسامی پیش کریں گے ۔ منقبت مصطفی صدیقی حسامی پیش کریں گے ۔ مولانا غوث محی الدین ، مولانا شیخ طاہر ، مولانا قاضی معز الدین قادری ، مولانا مفتی ابراہیم اور مولانا رضی الدین رحمت بیان کریں گے ۔۔
ll مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاؒ میں یوم عاشورہ جمعہ ( خطبہ 2 بجے ) کو جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ منعقد ہوگا۔ خطبہ سے قبل مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین سلطان الواعظینؒ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا سید نصر محی الدین قادری ثاقب زرین کلاہ خطبہ دیں گے اور نماز پڑھائیں گے ۔ مولانا سید مرتضیٰ بادشاہ قادری کاشف زرین کلاہ دعا عاشورہ پڑھائیں گے ۔۔
ll شہید اعظم کانفرنس 9 محرم جمعرات کو 9 بجے شب حیدرآباد فنکشن ہال کشن باغ میں منعقد ہوگی ۔ بحیثیت مہمان خصوصی علامہ سید نورانی میاں اشرفی الجیلانی کچھوچھ شریف شرکت کریں گے ۔ کمیٹی نوجوانان کشن باغ کے زیر اہتمام منعقد شدنی کانفرنس سے مولانا حافظ سید کلیم اللہ حسینی بندہ نوازی کاشف پاشاہ کا بھی خطاب ہوگا ۔ مولانا سید شاہ مزمل حسینی اشرفی صابری صدارت کریں گے ۔ مولانا سید عبدالمعز حسینی قادری ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، مولانا بہاء الدین فاروقی ، مولانا محمد شجاع الدین فاروقی فریدی شاہد نواب بھی مخاطب کریں گے ۔ مہمان خصوصی اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ ہوں گے ۔ محمد مبین رکن اسمبلی اور خواجہ مبشر الدین حسینی پاشاہ مہمان اعزازی ہوں گے ۔ مولانا سید فرقان نقشبندی نظامت کریں گے ۔ جناب وسیم رضا نعت پاک و مناقب شہید اعظم پیش کریں گے ۔۔
ll کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ 9 محرم کو بعد نماز عشاء روبرو زین فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت و خطاب کریں گے ۔ جناب سالم چشتی نظامت کرینگے ۔۔
ll غلامان مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ 25 جون کو صدیقہ فنکشن ہال ، آصف نگر میں بعد نماز مغرب جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی سرپرست اعلی کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد مظفر خاں بندہ نوازی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جب کہ علمائے کرام شہادت امام حسینؓ ، فلسفہ کربلا ، سیرت اہل بیتؓ اور پیغام حسینی پر خطابات کریں گے ۔۔
ll جامع مسجد افضل گنج میں 9 ، 10 اور 11 محرم بعد نماز عصر تا مغرب محافل سیرت سیدنا امام حسینؓ منعقد ہوں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید شاہ انعام الحق قادری ، مولانا غلام خواجہ سلمان ، مولانا سید فیض احمد قادری مخاطب کریں گے ۔ نماز عصر 5-30 بجے ہوگی ۔۔
ll دو روزہ مرکزی مجالس یاد امام حسینؓ و جمیع شہدائے کربلا 9 اور 10 محرم خانقاہ عالیہ رضویہ میں زیر نگرانی مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی سجادہ نشین منعقد ہوں گے ۔ 9 محرم کو بعد نماز عشاء اور 10 محرم کو بعد نماز جمعہ قرآن خوانی فاتحہ خوانی کے بعد مجلس کا آغاز ہوگا ۔ نگران مجالس کے علاوہ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا محمد خالد علی خاں ، مولانا شاہ محمد محامد علی منہاج قادری ، مولانا شاہ محمد تقی الدین اور سید شاہ طالب حسین رضوی المدنی کے خطابات ہوں گے ۔۔
لبیک یا حسینؓ کانفرنس برائے خواتین
حیدرآباد 24/ جون (راست) جامعۃ المؤمنات کے زیر اہتمام لبیک یا حسین ؓ کانفرنس برائے خواتین 25/جون جمعرات 11-30بجے دن ، جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں مفتی محمد حسن الدین کی صدارت میں مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظہ رمیصاء افشین کی قرأت ، حافظہ رقیہ کلثوم کی نعت شریف سے ہوگا۔ مفتیہ تہمینہ تحسین منقبت بشان امام حسین ؓ سنائیں گی ۔ خصوصی خطاب حافظ محمد مظفر حسین خاں کا ہوگا، مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مفتیہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز مخاطب کریں گے۔
ماتم گروہ جعفری رجسٹرڈ
حیدرآباد۔ 24 جون (سیاست نیوز)سید حسین شبیر موسوی صدر گروہ جعفری کی اطلاع کے بموجب 9 محرم شب عاشورہ قدیم مجلس عزا ایک بجے شب حسینیہ عنایت جنگ ، منڈی میرعالم میں مقرر ہے۔ مولانا سید حیدر زیدی بیان کریں گے۔ سواری علم مبارک اٹھائی جائے گی۔ مہدی حسین رضوی و باقر علی مرزا مخصوص عجمی ماتم کا نذرانہ پیش کریں گے۔