مرنے والے کے نام وارنٹ عدالت میں طلبی ، گھر پر چھاپہ

   

کانپور: اتر پردیش کے کانپور میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص کی وفات کے تقریباً 10 سال بعد اس کے نام گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ گھر والوں کے مطابق پولیس انہیں عدالت میں پیشی کے لیے وارننگ دے رہی ہے، جبکہ وہ یہ ثابت کرنے کے لیے پریشان ہیں کہ ان کا عزیز برسوں پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔یہ معاملہ کانپور کے ہربنش محلہ کے رہائشی ونود ڈکشٹ کے بھائی درگیش ڈکشٹ کا ہے، جو زیادہ تر وجے نگر کالونی میں اپنے رشتہ دار کے ساتھ رہتے تھے۔ سال 2009 میں درگیش پر کچھ مقامی نوجوانوں سے جھگڑے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔