حیدرآباد27فروری(یواین آئی) دہلی کی ڈائرکٹوریٹ جنرل شہری ہوابازی کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم نے آج نلگنڈہ کے تُنگاترتی علاقہ کا معائنہ کیا جہاں ایک ہیلی کاپٹرگرپڑا تھا۔ حادثہ کے نتیجہ میں ٹاملناڈو کی زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئی تھی۔یہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب گرپڑا تھا۔اس ٹیم کے ارکان نے مقام حادثہ پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں اور شواہد جمع کئے ۔یہ ٹیم حادثہ کی وجوہات کی مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے ۔ٹیم نے وہاں پڑے ہیلی کاپٹر کے ملبہ سے بھی بعض تفصیلات جمع کیں۔