واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے خلائی مشن آرٹیمس ون کا اورائن خلائی جہاز نے اپنے مشن کے آٹھویں روز چاند سے بہت دور اپنا سفر جاری رکھا اور جہاں سے وہ دور دراز مدار میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے ۔ناسا کے ایک بیان میں کہا گیا کہ آرٹیمس ون اپنے مشن کے آٹھویں روز چاند کے دور دراز ریٹروگریڈ مدار میں جانے کی تیاری کر رہا ہے ۔ اس مدار میں یہ چاند کے گرد مگر اس کی مخالف سمت میں سفر کرے گا۔ناسا کا خلائی جہاز تین روز پہلے چاند کے قریب پہنچ گیا تھا جہاں یہ چاند سے 80 میل تک کے فاصلے تک پہنچا۔ اس کے بعد اس نے ایک بڑے مدار کی جانب سفر شروع کیا تھا۔اس خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں ہے ۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا۔