حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ آج ایک مسلم وفد جس میں سابقہ رکن وقف بورڈ مولوی الحاج وحیداحمد ایڈوکیٹ, سید اکبر حسین سابقہ صدرنشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن ، محمد ستار گلشنی، محمد عبدالمختار، محمد ایوب خان دیگر ٹی آر یس قائدین نے نائب صدرنشین پلانگ بورڈ سے نمائندگی کی جس پر بی ونود کمار نے فوری رنگاریڈی ڈسٹرکٹ سے بات کرتے ہوئے فوری حکم دیا کہ پٹہ جاری کیا جائے اور دوبارہ اس مقام تعمیر کے احکام جاری کردیں اور اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا جائے۔ اور اس موقعہ پر وحید احمد نے کہا کی شمس آباد میں مسجد خواجہ محمود کی شہادت دراصل فرقہ پرست ذہنیت کا نتیجہ اور ٹی آریس جیسی سکولر حکومت اور وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندراشیکھر راؤ جیسے سیکولر قائد کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔ ہم اقلیتی قائدین خاموشی نہیں ہے اور دوبارہ وزیر اعلیٰ کے چندراشیکھر راؤ اور ان کے فرزند وزیر بلدی نظم ونسق مسٹر کے ٹی راما راؤ سے بات کر کہ اسی مقام پر دوبارہ مسجد تعمیر کروائیں گے اور اس میں ملوت آفیسرس کے خلاف کاروائی بھی کروائیں گے ۔