مسجد عثمانیہ بیدر کے سابق امام و خطیب حضرت شیخ عبدالغنی کا انتقال

   

بیدر 30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معروف دینی شخصیت، سابق امام و خطیب مسجد عثمانیہ، قدوائی روڈ، حضرت شیخ عبدالغنی جمعرات 30 جولائی کو رات تقریباً 2 بجے انتقال فرما گئے۔ نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجد عثمانیہ، قدوائی روڈ، بیدر میں حضرت کے فرزند مفتی شیخ عبدالغفار القاسمی کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں علماء کرام، ائمہ مساجد، حفاظِ کرام، مشائخِ عظام، دینی و سماجی شخصیات، معززینِ شہر، عزیز و اقارب، احباب اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تدفین احاطہ قبرستان حضرت ملتانی بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ، بیدر میں عمل میں آئی۔مسجد عثمانیہ میں طویل عرصہ تک موذن اور امامت کے فرائض نہایت اخلاص، پابندی اور حسنِ اخلاق کے ساتھ انجام دیتے رہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان شیخ عبدالباسط علی،مفتی شیخ عبدالغفار مظفر القاسیمی،شیخ عبدالقیوم شبیر اور ایک دختر شامل ہیں۔ حضرت کے انتقال کے غم میں عثمانیہ مسجد کے اطراف کے تمام تاجرین نے اپنے کاروبار بند رکھا. مرحوم کے انتقال پر مختلف دینی، سماجی اور عوامی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔مرحوم کے فاتحہ سیوم 31 جولائی کو بعد نماز جمعہ تا عصر مسجد عثمانیہ بیدر میں مقرر ہے۔ الحاج محمد حبیب الدین صدر برادری بز قصبان وصدر انتظامی کمیٹی مسجد عثمانیہ بیدر نے بتایا کہ آج بروز جمعہ مسجد عثمانیہ بیدر میں بعد نماز عشاء ایک تعزیتی جلسہ و دعائے مغفرت منعقد ہوگا۔شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔