مسجد قرطبہ کی تاریخ پر بشپ فرنانڈیز کی نام نہاد رپورٹ

   

میڈرڈ/لندن :اندلس یعنی موجودہ اسپین کے شہر قرطبہ کی عظیم قدیم مسجد کے بارے میں اسلامی تاریخی کو رومن کیتھولک حکام کی جانب سے خلط ملط کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔خبرکے مطابق قرطبہ شہر کے بشپ ڈیمیٹریو فرنانڈیز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرطبہ میں موجود عظیم الشان عمارت مسجد میں تبدیل ہونے سے قبل اس میں عیسائی اثرات ملتے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اس شہر کی تاریخ میں مسلمانوں سے قبل عیسائیوں کا زیادہ عمل دخل رہا ہے۔