مسلم خاندان کے چار افراد کا قتلکرناٹک کے اڈپی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

   

بنگلور: کرناٹک کے اڈپی میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں مسلم خاندان کے 4 افراد کا نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ حملے میں ایک اور خاتون بھی شدید زخمی ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ایک نقاب پوش شخص کیمانو کے علاقے میں گھر میں گھس گیا۔ اس نے گھر میں سوئی ہوئی دو خواتین اور تین بچوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ شدید زخمی خاتون کو ہاسپٹل لیجایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی کا شوہر خلیج میں کام کرتا ہے۔ زخمی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ تین بچوں کے قتل کی وجہ کیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔قتل کا یہ واقعہ اڈپی ضلع کے سنتھی کٹے نیجارو کے قریب ترپتی نگر میں پیش آئی۔ مرنے والوں کی شناخت حسینہ (46)، افنان (23)، عیناز (21) اور عاصم (12) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ حسینہ کی ساس شدید زخمی اور زیرعلاج ہے۔