ممبئی ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے ایک اداکار نے سوشیل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کو مسلم غلبہ والے علاقہ میں دیوالی منانے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں وہ رہتا ہے ۔ دوسری طرف پولیس نے یہ وضاحت کی ہے کہ اس میں ہندو۔مسلم رنگ دینے کا کوئی زاویہ نہیں ہے ۔ اداکار وشوا بھانو کا پٹنہ ، بہار سے تعلق ہے اور وہ مسلم غلبہ والے ممبئی کے علاقہ ملاڈ میں رہتا ہے ۔ بھانو کا الزام ہے کہ پڑوسیوں نے دیوالی کے موقع پر جلائے گئے دیئے (چراغوں) کو بجھادیا اور گیٹ کے سامنے رنگولی کو بھی خراب کردیا جبکہ پڑوسیوں نے کسی نقصان کے ڈر سے لائٹس اور چراغوں کو اونچائی پر لگانے کی خواہش کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس مسئلہ کو دوستانہ ماحول میں حل کرلیا گیا۔