انہوں نے کہاکہ ”بجرنگ دل‘ بھارتیہ جنتا پارٹی ائی ایس ائی سے پیسے لیتے ہیں۔ اس پر توجہہ مرکوز کرنا چاہئے“
بھوپال۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے دعوی کیاہے کہ ”پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں‘ جیسے ائی ایس ائی اور دیگر کے لئے ہندوستان سے جاسوسی کرنے والوں میں مسلمانوں کے بجائے زیادہ تعداد غیرمسلم کی ہے“۔
بھینڈ میں ہفتہ کے روز رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ ”پاکستان کی ائی ایس ائی کے لئے جاسوسی مسلمان کم کررہا ہے غیرمسلم زیادہ کررہا ہے“۔
#WATCH MP: Congress leader Digvijaya Singh says, "Bajrang Dal, Bharatiya Janata Party (BJP) are taking money from ISI (Inter-Services Intelligence). Attention should be paid to this. Non-Muslims are spying for Pakistan's ISI more than Muslims. This should be understood." (31.08) pic.twitter.com/NPxltpaRZA
— ANI (@ANI) September 1, 2019
سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی او ربجرنگ دل پر یہ بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی اداروں کے لئے کام کرتے ہیں اور یہ پیسے بھی لیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”بجرنگ دل‘ بھارتیہ جنتا پارٹی ائی ایس ائی سے پیسے لیتے ہیں۔
اس پر توجہہ مرکوز کرنا چاہئے“۔ تاہم سنگھ نے اتوار کے روز بی جے پی کچھ مخصوص میڈیا اداروں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ مسترد کیا اور کہاکہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیاجارہا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ”مذکورہ مدھیہ پردیش پولیس نے بجرنگ دل اور بی جے پی ائی ٹی سل کے لوگوں کو پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے او رپیسے وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
میں نے جو بیان دیا ہے میں اب بھی اس پر قائم ہوں۔ کیوں یہ نیوز چیانل بی جے پی سے سوالات نہیں کرتے؟“
कुछ चेनल चला रहे हैं कि मैंने भाजपा पर यह आरोप लगाया है कि वे ISI से पैसा ले कर पाकिस्तान के लिए जासूसी करते हैं। यह पूरी तरह से ग़लत है।
— Digvijaya Singh (@digvijaya_28) September 1, 2019
बजरंग दल व भाजपा के आईटी सेल के पदाधिकारी द्वारा ISI से पैसे लेकर पाकिस्तान के लिए जासूसी करते हुए मप्र पुलिस ने पकड़ा है। मैंने यह आरोप लगाया है जिस पर मैं आज भी क़ायम हूँ। चैनल वाले ये सवाल भाजपा से क्यों नहीं पूछते।
— Digvijaya Singh (@digvijaya_28) September 1, 2019