مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات وائی ایس آر کا کارنامہ : ریونت ریڈی

   


وائی ایس آر کو برسی کے موقع پر خراج، حیدرآباد اور اضلاع میں قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔2 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی برسی کے موقع پر کانگریس پارٹی نے زبردست خراج پیش کیا۔ پنجہ گٹہ میں واقع راج شیکھر ریڈی نے مجسمہ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے قائدین نے چیف منسٹر کی حیثیت سے وائی ایس آر کی فلاحی اسکیمات کی یاد تازہ کی ۔ گاندھی بھون میں وائی ایس آر کے پوٹریٹ پر پھول نچھاور کئے گئے ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے علاوہ سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا ، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ ، انجن کمار یادو ، ایم کودنڈا ریڈی ، انیل کمار یادو ، مال ریڈی رنگا ریڈی ، روہن ریڈی ، واجد حسین ، مہیلا کانگریس ، یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے کارکنوں اور قائدین کی کثیر تعداد نے خراج پیش کیا ۔ ٹی آر ایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی وجیا ریڈی نے خیریت آباد پر انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ آنجہانی وائی ایس آر عوامی مقبول قائد تھے اور انہوں نے اندرا گاندھی کی طرح غریبوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی ۔ غریبوں کو مفت علاج فراہم کرنے آروگیہ شری اسکیم متعارف کی گئی ۔ کسانوں کو مفت برقی کی سربراہی اور طلبہ کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ کے سی آر کا کارنامہ ہے ۔ مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کرتے ہوئے تعلیم اور روزگار میں لاکھوں نوجوان کو فائدہ پہنچایا گیا ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے پر راج شیکھر ریڈی کی طرح فلاحی اسکیمات پر عمل کرے گی۔ رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے نلگنڈہ ضلع میں راج شیکھر ریڈی کو خراج پیش کیا۔ حضور نگر میں اتم کمار ریڈی نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی ۔ سابق وزیر جے گیتا ریڈی نے ظہیر آباد میں راج شیکھر رے ڈی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سابق چیف منسٹر کی برسی کے موقع پر خراج ادا کیا گیا ۔ ر