ناگپور: مہاراشٹر میں آل انڈیا علماء بورڈ کے وقف ونگ کے قومی صدر سلیم سارنگ نے سرمائی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم کمیونٹی کے لئے تعلیم میں پانچ فیصد ریزرویشن بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو یہاں ایک بڑے دھرنے کی قیادت کی۔ سارنگ کی قیادت میں ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی، جنہوں نے ان کے مطالبے پر مثبت غور کرنے کا یقین دلایا۔ شہر کے یشونت اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ‘دھرنے ‘ سے پہلے مسٹر سارنگ نے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ دیکشا بھومی میں آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ سارنگ نے شکایت کی کہ بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے مسلم کمیونٹی کے لئے تعلیم میں پانچ فیصد ریزرویشن کو منظوری دینے کے بعد بھی مہاراشٹر میں آج تک اسے نافذ نہیں کیا گیا ہے ۔ سارنگ نے کہا، “یہ ہندوستان میں جمہوریت کے لیے خطرناک ہے کہ حکومت نے عدالت سے منظور شدہ ریزرویشن کو نافذ نہیں کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ریزرویشن کو جلد از جلد نافذ کیا جائے ۔