مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے: ترکیہ

   

نیویارک : ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔میولود چاوش اولو، جو اقوام متحدہ (UN) کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک، میں تھے، نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سالانہ رابطہ اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اہم نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب مسلم دنیا یکجہتی کے ساتھ کام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو ”اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ بڑی اہم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قران کا فرمان ہے ”مومن تمہارے بھائی ہیں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ امن میں رہو”۔ ”ہمیں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہماری آواز صرف اسی صورت میں سنی جا سکتی ہے جب ہم ان مسائل پر مل کر کام کریں جن سے پوری امت کا تعلق ہے۔