مشترکہ خاندان کے نظام کو مستحکم کیا جائے، ایم وینکیا نائیڈو

   

حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہنمکنڈہ میں ایک خانگی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوسری زبانیں ضرور سیکھئے لیکن تلگو کو فراموش نہ کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستانی تہذیب کی حفاظت کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہے۔
بڑوں کا ادب برقرار رکھا جائے۔ مادری زبان کی اپنی اہمیت ہے۔ وینکیا نائیڈو نے مشترکہ خاندان کے نظام کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ ہندوستان کے خاندانی نظام کو دوسرے ممالک کے لئے مثال بننا چاہئے۔