مشرقِ وسطیٰ میں تنازعہ بڑھنے کے امکاناتایشیا میں تشویش کی لہر: بلنکن

   

واشنگٹن : امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازعہ بڑھنے کے امکانات پر ایشیا میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ میڈیا کے مطابق جمعہ کو لاؤس میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے دوران بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن سفارت کاری کے ذریعہ صورتِ حال کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس سمٹ کا اہم موضوع مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے گرد ہی تھا۔ اینٹی بلنکن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کی اہم توجہ ان تنازعات کو پھیلنے سے روکنا ہے اور ہم ہر روز اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈیٹرنس اور ڈپلومیسی کے ذریعہ بہت محنت کر رہے ہیں تاکہ اسے ہونے سے روکا جا سکے۔ ان کے بقول غزہ میں بچوں، عورتوں اور مردوں کی حالتِ زار کے بارے میں ہمیں گہری تشویش ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے یوں تو دکھاوے کے طور پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے لیکن درپردہ وہ اسرائیل کا مددگار ہے۔