بیروزگاری و عدم رواداری میں اضافہ، آر ایس ایس ایجنڈہ پر عمل آوری : سی پی آئی
نئی دہلی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے پیر کو کہاکہ اس بات پر سخت حیرت ہے کہ ایک ایسے وقت اپنی ’کامیابی‘ کے 100 دن کا جشن منارہی ہے حالانکہ ملک معاشی سست روی سے گزر رہا ہے۔ سی پی آئی نے حکومت سے دریافت کیاکہ حکومت کس طرح اپنی کامیابی کی بات کرسکتی ہے جب جموں و کشمیر کے عوام ایک ایسے بدترین بحران کا سامنا کررہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ سی پی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ’بڑھتی بے روزگاری، عدم رواداری میں اضافہ، جمہوری حقوق کی پامالی، آر ایس ایس کے انتشار پسند ایجنڈہ پر عمل آوری اور اقتصادی سست روی پر مجرمانہ غفلت ہی آر ایس ایس کے زیرقیادت اس بی جے پی حکومت کے 100 دن کے اہم خدوخال ہیں‘۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹریٹ نے کہاکہ معاشی سست روی کے سبب عوام بُری طرح پریشان ہیں اور حکومت اپنی کامیابی کے 100 دن کا جشن منارہی ہے۔