برنو : جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے معروف ناول نگار اور مصنف میلان کنڈیرا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو ان کے آبائی شہر برنو میں واقع میلان کنڈیرا لائبریری کی ایک ترجمان نے میلان کنڈیرا کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اے ایف پی کو بتایا کہ ’بدقسمتی سے میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ میلان کنڈیرا کی طویل علالت کے بعدموت ہوگئی۔ان کی تحریروں میں طنز اور شاعرانہ انداز میں زندگی کی پیچیدگیوں کے بارے میں اظہار خیال ملتا ہے۔